جے یو آئی (ف) کے اراکین اسمبلی نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسمبلی اراکین نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تحریک التوا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جے یو آئی (ف) کے اراکین قومی اسمبلی عالیہ کامران٬ نعیمہ کشور خان٬ آسیہ ناصر ٬شاہدہ اختر علی ٬ مولانا گوہر شاہ اورقاری محمد یوسف کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاگیاہے۔ تحریک التوا میں کہاگیا ہے کہ اس اہم مسئلے کو ایوان کی کاروائی روک کرزیربحث لایا جائے ۔