مانسہرہ٬ 2ملزمان گرفتار ٬ 21ہزار کارتوس برآمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:30

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)مانسہرہ پولیس نے ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21ہزار کارتوس برآمد کر کی2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی کے مطابق افغان مہاجر کیمپ شیخ آباد کے قریب سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک ویگن کے خفیہ خانوں سے ایمونیشن کی42ڈبوں میں پیک 21ہزار کارتوس برآمد ہوئے جن کے حوالے سے ملزمان کوئی کاغذات فراہم نہ کر سکے۔پولیس نے ایمونیشن قبضے میں لے کر گاڑی کے ڈرائیور سمیت 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔