گوجرانوالہ٬بھارتی چینل دکھانے والے 76 کیبل آپریٹرز کو شوکاز نوٹس

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:30

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)گوجرانوالہ میں بھارتی چینل دکھانے والے 76 کیبل آپریٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ریجنل منیجر پیمرا گوجرانوالہ خرم صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ریجن بھر میں 819 کیبل نیٹ ورک کی انسپکشن کی گئی اور بھارتی چینل دکھانے والے 76 کیبل آپریٹرز کو شوکاز نوٹس دے کر 1491 ا?لات ضبط کئے گئے۔ 40 کیبل آپریٹر کے دفاتر سیل کر کے سامان ضبط کیا گیا۔اور مزاحمت پر 5 نیٹ ورک کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔