اورنج لائن ٹرین منصوبے کا پہلا پیکیج دسمبر 2017 تک مکمل ہوگا

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ٬ٹرین کے ٹریک اور دیگر تعمیراتی سامان ڈیرہ گجراں میں خصوصی مشینوں سے تیار کیا جا رہا ہے٬ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پہلا پیکیج اگلے سال دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔لاہور شہر میں سفری سہولیات کو مزید آرام دہ بنانے کے لیے اورنج لائن ٹرین منصوبہ2015 میں شروع کیا گیا جسے تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ٬منصوبے کے پیکیج ون کی لمبائی13 اعشاریہ 6کلومیٹر ہے جو 13 اسٹیشنز پرمشتمل ہے۔

(جاری ہے)

12 اسٹیشنز پر کام ہورہا ہے جبکہ عدالتی فیصلے کیباعث ایک پر کام رکا ہوا ہے۔منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حماد الاحسن نے بتایا کہ تیرہ میں سے دو اسٹیشنز زیرزمین ہوں گے جس کی لمبائی 1 اعشاریہ 71 کلومیٹر ہے٬پہلیپیکیج کے لیے یوٹب گرڈر٬ ٹریک اوردیگر تعمیراتی سامان ڈیرہ گجراں پر ہی خصوصی طور پر تیار کیا جا رہاہے۔تعمیراتی کاموں کے ساتھ واسا انتظامیہ بھی تمام اسٹیشنز پر بارش کے پانی کے نکاس کے انتظامات میں لگی ہوئی ہے ٬اورنج لائن انتظامیہ کے مطابق منصوبہ دسمبر2017 تک مکمل ہو جائے گا۔