سانحہ کوئٹہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب

قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے٬وفد سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:28

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) س وزیرا علیٰ پنجاب شبہاز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کیلئے دہشتگردی کیخلاف اتحاد کی قوت سے لڑنا ہے۔پاکستان کا نمبرون دشمن دہشت گردی اورانتہا پسندی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نواز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے دلخراش واقعے کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں ٬ قومی یکجہتی ٬ اتفاق اور اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے اورا س ناسور کے خاتمے کیلئے اتحاد ٬ اتفاق اور یگانگت کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔