سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی خاتون شربت گلہ کو گرفتار کرلیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 12:11

سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی خاتون شربت گلہ کو گرفتار کرلیا گیا

نوتھیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء): سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی خاتون شربت گلہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

شربت گلہ اور اس کے اہل خانہ کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بنوا کر دینے والے تین نادرا اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق شربت گلہ کو نوتھیہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ شربت گلہ نے بچوں کا بھی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا۔