قطر کے شاہی خاندان کا سابق امیر مرحوم شیخ خلیفہ کو خراجِ عقیدت

صدرممنون کی نمازجنازہ میں شرکت٬شاہ سلمان نے شاہی خاندان سے اظہارتعزیت کیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:18

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) قطر کے شاہی خاندان نے ریاست کی آزادی کے بعد پہلے امیر شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وہ 84 برس کی عمر میں اتوار کی شام انتقال کر گئے تھے۔انھیں آل ریان قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی نماز جنازہ دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی ٬جنازے میں امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی ٬ ان کے والد حمد بن خلیفہ آل ثانی سمیت شاہی خاندان کے ارکان کے علاوہ صدر ممنون حسین نے شرکت کی ٬سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز قطر کا مختصر دورہ کیا اور شیخ خلیفہ کے انتقال پر شاہی خاندان کے ارکان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

مرحوم شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی 22 فروری 1972ء سے 27 جون 1995ء تک قطر کے امیر رہے تھے۔انھیں ان کے بیٹے حمد بن خلیفہ آل ثانی نے معزول کرکے خود اقتدار سنبھال لیا تھا۔ان کی چار بیویوں سے پانچ بیٹے اور دس بیٹِیاں ہیں۔ان کے پوتے اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کے انتقال پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :