فرانس میں چار پاکستانی پولیو ورکرز کو فرانسیسی ایوارڈ لوئی پاسچر سے نوازا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:15

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیو کے خاتمے کیلئے قابل ستائش خدمات کے اعتراف میں چارپاکستانی پولیو ورکرز کو اعلی لوئی پاسچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیو ڈے کے موقع پرفرانس کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ایک شاندار تقریب میں چار پاکستانی پولیو ورکرز محمد خرم شہزاد,سید لطیف, عذرا الطاف اور عزیز میمن کو پولیو کے خاتمے کیلئے قابل ستائش خدمات کے اعتراف میں فرانس کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے اعلی لوئی پاسچر ایوارڈ دیاگیا۔ فرانس میں پاکستانی کے سفیر معین الحق بھی تقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :