امریکا پاکستان کی مدد ٬ دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمہ اور خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون بارے پرعزم ہے٬امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:18

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) امریکا پاکستان کی مدد اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمہ اور خطہ میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں میں پاکستانی حکومت سے تعاون بارے پرعزم ہے۔ یہ بات امریکی ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہی۔سانحہ کوئٹہ کے حوالہ سے امریکی ترجمان نے اس سانحہ میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے کیڈٹ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی تربیت حاصل کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوفناک اور بزدلانہ کارروائی تھی اور یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ یہ پاکستانی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کوئی پہلی کارروائی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں کئی سویلین اور فوجی مارے جاچکے ہیں اور پاکستانی شہری دہشت گردی کا حقیقت میں سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سخت ترین الفاظ میں اس کارروائی کی مذمت کرتا ہی اور ہم اس کا نشانہ بننے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں امریکا اس مشکل وقت میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے وہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :