مانسہرہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق٬ 6زخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مانسہرہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 6افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تریڑی پھلڑہ مانسہرہ سے ہری پور آنے والے باراتیوں کی بس الٹنے کے نتیجہ میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مذید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے۔