ہوم اکنامکس میں ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائننگ کی نمائش

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:06

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)پشاور یونیورسٹی کالج آف ہوم اکنامکس کی زیر اہتمام ایک روزہ ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائننگ نمائش منعقد ہوئی جس میں کالج کی طالبات کی طرف سے ٬ْ18مختلف سٹالز لگائے گئے ان سٹالز میں ٹیکسٹال کی مختلف ڈیزانزسمیت انٹیریرڈیزائن‘ بلاک پینٹنگ‘ سکرین پینٹنگ‘ ڈریس ڈیزائننگ شامل تھے‘ ایک روزہ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمدرسول جان نے کیا‘ پرنسپل کالج آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر سیدہ کنیزہ فاطمہ بھی ان کے ہمراہ تھیں‘ وائس چانسلر نے سٹالزکا دورہ کیااور طالبات کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا‘ اس موقع پر طالبات سے بات چیت میں وائس چانسلر نے کہاکہ خواتین کی قومی دھارے میں شامل ہونے اور ملکی معیشت میں اپنا کرداراداکرنے کیلئے ضروری ہے کہ ایسی تخلیقی کاوشوں کومارکیٹ کیاجائے تاکہ اچھی مصنوعات کو روایتی قیمتوں میں دستیاب کیاجاسکے اور بیرونی ممالک کی پراڈکٹس پر انحصار کم سے کم کیاجاسکے۔