Live Updates

پی ٹی آئی نے عوام کے مسائل میں اضافہ کردیا‘ عاقل شاہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:06

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) اے این پی ڈسٹرکٹ پشاور کے حلقہ 4کنٹونمنٹ بورڈ کی پانچ وارڈ تنظیموں کا اجلاس ملک غلام مصطفی کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقدہوا جس میں نواب علی یوسفزئی ‘ سرتاج خان ‘ انجینئر محمد جمیل کے علاوہ وارڈ صدور بمعہ کابینہ موجود تھے‘ صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ ‘ملک غلام مصطفی ‘نواب علی یوسفزئی اور تاجر رہنما مجیب الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ امیر حیدرخان ہوتی نے اپنے صوابدیدی فنڈ کا زیادہ حصہ پی کے چار کی تعمیر وترقی پر لگایا تحریک انصاف نے صوبے کے مسائل کواور بھی زیادہ کرادیاہے‘ 2نومبر کو شہید آصف باغی پارک میں اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی جلسہ سے خطاب کرینگے اور وہ تحریک انصاف کی دھرنا سازشوں کو بے نقاب کردینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :