فرنٹیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپس ‘درجنوں بیگز جمع

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:06

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)فرنٹیئر فائونڈیشن نے تھیلی سیمیا وہیمو فیلیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوؒں کو خون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیریئرسائنس پشاور‘ گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ‘ اسلامیہ کالج شبقدر اور پاراچنار میں بلڈ کیمپ لگائے جس میں طلباء اور عوام نے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا‘ فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصرالله‘ میڈیکل ٹیکنیشن محمد انس‘ ذبیح الله اور معاون جہانزیب خان شامل تھے‘ بلڈ کیمپوں کے انعقاد میں فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم کو حیدری بلڈبینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پارا چنار استر حسین‘ لیاقت حسین ‘ یوسف علی‘ صادق حسین‘ فقیر حسین‘ چنار بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے علی حسن‘ امجد علی‘ خوشنودعلی جبکہ تعلیمی اداروں میں شہزاد احمد‘ ریاض احمد‘ پرنسپل شریف گل ‘ سعید گل‘ محمدسحاق اور سریر احمدکا تعاون حاصل رہا‘ فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم نے طلباء اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عوام خصوصاً نوجوان اور طلبہ تھیلی سیمیا کے خاتمے اور ننھے بچوں کی زندگی کی امیددینے کیلئے آگے آئیں‘ عوام کا تعاون ہی فرنٹیئر فائونڈیشن کی تقویت کا باعث ہوگا۔