منتخب جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں ٬اسلام آباد دھرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے٬امریکا

دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت پاکستان کیساتھ ٬ جامع اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے کوئٹہ سانحے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں٬ یہ ایک بزدلانہ٬ سفاکانہ اور ہولناک حملہ ہے ‘ پاکستانی عوام اس طرح کی دہشت گردی کا پہلی بار نشانہ نہیں بنے٬ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کی پریس بریفنگ

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) مریکانے واضح کیا ہے کہ ہم پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہیں٬اسلام آباد میں دھرنا اور احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے٬ امریکا پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتا ہی-دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت پاکستان کیساتھ ہیں٬ دہشت گردی کے خلاف جامع اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے٬کوئٹہ سانحے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں٬ یہ ایک بزدلانہ٬ سفاکانہ اور ہولناک حملہ ہے اورایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا نشانہ بنے ہوں کئی فوجی اور کئی شہری دہشت گردی میں جانیں گنوا بیٹھے ہیں‘ پاکستان اس طرح کی دہشت گردی کا پہلی بار نشانہ نہیں بنا٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جا ن کربی نے بتایا کہ ہم پاکستان میں جمہوری طور پرمنتخب حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور امریکا پر امن احتجاج کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنا اور احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس بارے میں پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہی-انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے علاقائی استحکام میں براہ راست کردار ادا کرسکتا ہے جو اس کے پڑوسیوں پرحملے ا ارادہ رکھتے ہوں۔کوئٹہ سانحے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں٬ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں-جان کربی نے بتایا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ن کا کہنا تھاکہ یہ ایک بزدلانہ٬ سفاکانہ اور ہولناک حملہ ہے اور پاکستان اس طرح کی دہشت گردی کا پہلی بار نشانہ نہیں بنا-