ڈیری فارمنگ کیلئے زرعی علاقے موزوں ہیں٬ماہرین

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:22

سرگودھا۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لائیوسٹاک ماہرین نے کہاہے پاکستان میں جانوروں کی اچھی اقسام پائی جاتی ہیں٬ ا س وقت پاکستان میں جانوروں کی مجموعی تعداد 13کروڑ کے لگ بھگ ہے ٬ان میں سے 45فیصدبڑے سائز اور55فیصدچھوٹے سائز کے جانور ہیں٬ پاکستان میں ٖپائی جانے وا لی راوی نیلی اورکھندی بھینسیں سندھ کی لا ل سندھی گائے اورپنجاب کی ساہیوال نسل کی گا ئے کاشمار بہترین دودھ دینے وا لے جانوروں میں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈیری فارمنگ کیلئے زرعی علاقے نہا یت موزوں ہیںجبکہ نیم بنجر علاقوں میں بیف فارمنگ اور مکمل بنجرعلاقوں میں و ول اوور میٹ فارمنگ کیلئے ماحول نہا یت موزوں رہتا ہے ۔لائیوسٹا ک مصنوعات میں گوشت اوردودھ کے علاوہ کھا ل اوراون بھی اہم بر آمدی اشیاء ہیں جن سے کثیر زرمبادلہ کمایاجاسکتا ہے۔ عمد ہ کوالٹی کا او ن حاصل کرنے کیلئے جانوروں کا صحت مند ہو نا اور کھا ل کا کیڑے سے صاف ہونا نہا یت ضروری ہے ۔کھال کا اچھے طریقے سے سوکھنا اور سائنسی اصولوں کے تحت اسٹورکرنا بھی نہایت اہم ہے۔