لاہور٬4گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق٬8 زخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:21

لاہور٬4گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق٬8 زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں 4گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ4 خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ چھتیں گرنے سے قبل دھماکے کی آوازسنی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکانوں کی چھتیں گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا٬گارمنٹس کے گودام پرمشتمل2 منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی جبکہ3ملحقہ گھروں کی بالائی منزلیں گر گئیں۔

واقعے میں علی عظمت نامی ایک شخص جاں بحق جبکہ4خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے٬ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کرہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامناکرناپڑا ۔محلے داروں نے بتایا کہ چھتیں گرنے سے قبل دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تاہم پولیس نے اسے افواہ قراردیا۔

متعلقہ عنوان :