لاہور٬لوئرمال سے لاپتہ 2 سالہ بچے کا معمہ حل٬ مین ہول سے لاش برآمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:21

لاہور٬لوئرمال سے لاپتہ 2 سالہ بچے کا معمہ حل٬ مین ہول سے لاش برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)لاہور کے علاقہ لوئرمال سے لاپتہ ہونے والے 2 سالہ بچے کا معمہ حل ہو گیا۔ بچہ مین ہول میں گر گیا تھا جسکی لاش تیسرے روز ملی۔ واقعہ 23 اکتوبر کو یاسین روڈ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوپہر بارہ بج کر 10 منٹ پر 2 سالہ عبدالرحمٰن گلی میں چلتا ہوا نظر آتا ہے اور مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث وہ اچانک اس میں گر جاتا ہے۔ حادثے کے وقت قریب کوئی شخص بھی موجود نہیں تھا۔ اہلخانہ بھی بچے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے بے خبر رہے جنہوں نے اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔ متوفی عبدالرحمٰن کی لاش تیسرے روز مین ہول سے ملی تو پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی۔