دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے٬ مشکل کی گھڑی میں پولیس ٹریننگ کالج شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں٬تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی کوئٹہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:21

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کوئٹہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پولیس ٹریننگ کالج شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ تاجکستان کے صدر نے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :