وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈرکراچی کی ملاقات٬ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پرغور

حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا٬مراد علی شاہ کی گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی میں ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پربھی غورکیا گیا جب کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :