روس کی پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی پیش کش

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں٬ بربریت کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیئے٬ ولاد میر پیوٹن

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:22

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے کوئٹہ میں انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ۔

(جاری ہے)

روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پٴْرامید ہوں کہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بربریت کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیئے٬ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔واضح رہے کہ روسی صدر نے اس سے پہلے کوئٹہ میں وکلا پر حملے کے بعد بھی پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف روس پاکستان کی مدد کو تیار ہے۔