لاہور : اندرون شہر موچی گیٹ میں دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 11:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : لاہور میں اندرون شہر موچی گیٹ پر دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں دو منزلہ مکان کی چھت دھماکے کی زوردار آواز کے بعدگرگئی۔جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کر کے مکان کے ملبے سے 8 افراد کو نکال لیا گیا، ملبے سے نکالے جانے والے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال پہنچا دیا ہے ۔گرنےوالے مکان کی چھت کے ملبے سے دستی بم کا خول بھی برآمد ہوا۔پولیس کی بھاری نفری نےعلاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں کے مطابق پہلے زرودار دھماکہ ہوا جس کے بعد مکان زمین بوس ہو گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس مکان میں 4 خاندان رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :