جدہ: سعودی سرکاری ملازمین دن میں ایک گھنٹہ ہی کام کرتے ہیں،سعودی شہری سیخ پا ہو گئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:46

جدہ: سعودی سرکاری ملازمین دن میں ایک گھنٹہ ہی کام کرتے ہیں،سعودی شہری ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ):گزشتہ دنوں سعودی وزیر کی طرف سے کہے گئے الفاظ نے سعودی سرکاری ملازمین کو آپے سے باہر کر دیا۔ سعودی وزیر ایک اخبار میں کہا تھا کہ سعودی سرکاری ملازمین دن میں صرف ایک گھنٹہ کام کرتے ہیں۔ جس کے بعد سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر نے ٹی وی شو کے دوران سعودی عرب کے خراب معاشی حالات کے بارے میں کہا تھا کہ تیل کی قیمتیں مستحکم نہ ہوئیں تو اس کا دیوالیہ بھی نکل سکتاہے ۔

لیکن اس نے اپنی اس غلطی کو تسلیم کیا کہ اسے یہ الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے۔ وزیر کی ان باتوں کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ہیش ٹیگ کے ذریعے شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سعودی کا کہناتھا کہ ایسی بات سعودی ملازمین کے لیے خلاف جرم تصور کی جائے۔تاہم متعدد نے کہا کہ سرکاری اداروں کے کا م کرنے کی رفتار ذرا سست ہے ۔ْ