ابو ظہبی:بے ہنگم گاڑیاں چلانے والوں کو تین ماہ تک گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:46

ابو ظہبی:بے ہنگم گاڑیاں چلانے والوں کو تین ماہ تک گاڑی چلانے کی اجازت ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ): ابو ظہبی ٹریفک پولیس کے اعلی حکام نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی سڑکوں پر بے ہنگم طریقے سے گاڑی چلاتا پکڑ جائے گا اس کی گاڑی کم از کم تین ماہ کے لیئے ضبط کر لی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے شہر کی سڑکوں پر ریڈار اور ایچ ڈی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔اوسطََ ایک کار ڈرائیور دن میں تقریباََ375کلومیٹر سفر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

مگر متحدہ عرب امارات میں اتنی گاڑی چلانے کے باوجود حادثات کی شرح باقی ملکوں سے کم ہے۔ ہم نے کسی بھی حادثے کے بارے میں جاننے کے لیے سسٹم بنا رکھا ہے ۔ حادثات کے بعد کیئے جانے والے اقدامات کے باعث شرح میں کمی واقع ہو ئی ہے ۔حادثات کے بارے میں بہترین شکایت سیل بنایا جا رہاہے ۔ سسٹم کے لاگو ہوتے ہی کسی بھی کسٹمر کو بلایا جا سکے گا۔ ٹرانز ایڈ ایک انٹرنیشنل آرگنائزیشن ہے ۔