دبئی: ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہلاک ، دو زخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:37

دبئی: ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہلاک ، دو زخمی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ): شیخ محمد بن زید روڈ پر بھاری ٹرک اور کار تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق دو بھاری ٹرک اور کار آپس میں ٹکرا گئے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے کار میں موجود ایشیائی شہری موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹرک میں بیٹھے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ْپولیس ذرائع کا کہناہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ لیکن ابتدائی طور پر یہ حادثہ تیز رفتاری کا کے باعث پیش آیا ہے ۔