مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مستونگ میں بس اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بس اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :