کوہستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق٬ ا یک زخمی ہو گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کوہستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اورا یک زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کوہستان کی تحصیل پالس میں ملک حیدر اور سرئی کے خاندانوں میں تلخ کلامی کے بعد ہونے والے فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملک حیدر کا بھائی٬سرئی اور اس کے دوبیٹے شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :