مکہ:النور ضلع کے رہائشی بندروں کی وجہ سے پریشان

بدھ 26 اکتوبر 2016 09:13

مکہ:النور ضلع کے رہائشی بندروں کی وجہ سے پریشان

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ): حکومت کی طرف سے بندروں کو مارنے کے لیے اسلحے استعمال پر پابندی کے بعد مکہ کے ضلع النور کے رہائشی شدید پریشان ہیں۔ان کا کہناہے کہ ایسی پابندی لگانے سے بندروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رہائشی کا کہناتھا کہ ہم نے میونسپیلٹی حکام کو اس بار ے میں درخواست دی ہے ، مگر ابھی تک کسی نے بھی اس مسلے کے طرف توجہ نہیں دی۔ یہ بندر رہاشی افراد ، گھروں اور بچوں پرحملے کر تے ہیں۔بندروں کی وجہ سے ہماری زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ بار ہا شکایت کے بعد میونسپلیٹی حکام کی طرف سے ان بندروں کے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے ویکسین فراہم کی گئی ۔میونسیپیلٹی حکام کا کہناہے کہ انہیں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ اس مقصد کے لیے ہم