جدہ:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 2,384ہوگئی ہے

بدھ 26 اکتوبر 2016 09:13

جدہ:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ): سعودی عرب کے مقامی جریدے کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی تعداد تقریباََ 2,384بنتی ہے ۔ یہ تمام پاکستانی مختلف چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ان اعداوشمار کا اعلان پاکستان کی سمندر پار پاکستانیوں کی کمیٹی اور ہیومین ریسورس ڈیویلپمنٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان قیدیوں میں 1834پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔جبکہ 550متحدہ عرب امارا ت کی جیلوں میں مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ہیومین رائٹس کی کمیٹی نے حکام سے ان پاکستانیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔