دبئی:ارب پتی ہندوستانی شہری کو رولز رائس کار معذوروں کے لیے مخصوص جگہ پر کھڑی کرنے پر1000درہم جرمانہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 09:07

دبئی:ارب پتی ہندوستانی شہری کو رولز رائس کار معذوروں کے لیے مخصوص جگہ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 )گزشتہ دنوں دبئی کار نمبر پلیٹ کی نیلامی اخبارات کی سرخیوں کی زینت بننے والے ارب پتی ہندوستانی شہری کو معذوروں کے لیے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر 1000درہم جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق D5نمبر کی کار نمبر پلیٹ خریدنے والے ہندوستانی شہر ی کو اس وقت جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا جن اس نے اپنی قیمتی رولز رائس کار معذوروں کے لیے مخصوص پارکنگ کی جگہ پر کھڑی کر دی۔

پارکنگ کی خلاف ورزی پر اسے چار بلیک پوائنٹس بھی جاری کیے گئے ۔جرمانے کے بارے میں ہندوستانی شہری کا کہناہے کہ اس نے معذوروں کے لیے مخصوص جگہ پر گاڑی کھڑی نہیں کی اس کو ایک اجلاس میں جانا تھا ،جس کے لیے کافی سامان اس کی گاڑی میں موجود تھا ۔ بس گاڑی میں سے سامان نکالنے کے لیے گاڑی صرف تیس سیکنڈ کے لیے اس جگہ کھڑی ہوئی تو اس کی وجہ سے جرمانہ کر دیا گیا۔