دبئی:متحدہ عرب امارات میں انفلوائیزا کی وباء پھیل گئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 09:07

دبئی:متحدہ عرب امارات میں انفلوائیزا کی وباء پھیل گئی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ):گرمی کے سخت موسم کے بعد سرد موسم کی طرف بڑھنے کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں انفلوائیزہ کی وباء برے پیمانے پر پھیل گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے تمام رہائشیوں کو اس وائرس سے بچنے کا کہا ہے ۔ڈاکٹر حسن قاضیا کا کہناہے کہ حالیہ دنوں میں ایمرجنسی میں لائے جانے والے 15فیصد کیسز میں فلو کے مریض شامل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

عسطر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر کا کہناہے کہ وہ ایک دن میں دو افراد کے لیے چھٹی کی درخواستوں پر دستخط کر کے بھیج رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اب موسم بدل رہاہے گرمی سے سردی کی طرف بڑھتے ہوئے موسم کی وجہ سے متعدد افراد کو اس وائرس نے جکڑ لیاہے ۔جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہاہے ۔ بہتر طریقے سے اس پر قابو پایا جا سکتاہے ۔