شارجہ: دوسری شادی کے لیے زبردستی کرنے پر ایشیائی شہری نے اعضائے مخصوصہ کاٹ لیا۔

بدھ 26 اکتوبر 2016 09:04

شارجہ: دوسری شادی کے لیے زبردستی کرنے پر ایشیائی شہری نے اعضائے مخصوصہ ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ): شارجہ کے ایک ایشیائی رہائشی نے دوسری شادی کے لیے زبردستی کرنے پر اپنا اعضائے مخصوصہ ہی کاٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی شہری جس کی پہلی بیوی اپنے ملک میں تھی ۔اس کے خاندان والے اب اس کی دوسری شادی اسکی مرضی کے خلاف کرنا چاہتے تھے ۔ مگر وہ نہیں کرنا چاہتاتھا۔

(جاری ہے)

ایشیائی شہری نے جیسے ہی ایسا کیا اس کا بھائی اسے فوراََ شارجہ کے القسیمی ہسپتال لے گیا ۔

ڈاکٹروں نے کو آپریشن پر راضی کیا جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کے الگ ہونیوالے عضو کو جوڑ دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایشیائی شہری کا آپریشن کامیاب رہا ہے ۔ اس پیچیدہ آپریشن کو تین گھنٹے لگے ۔ ماہر ڈاکٹر کا کہناہے کہ میں متعدد ایسے آپریشن کیئے ہیں لیکن یہ ان چند آپریشنوں میں سے ایک تھا جس میں کافی مشکل سامنے آئی ۔