شارجہ:ٹرک ڈرائیور نے پارکنگ کے جھگڑے پر اپنے ساتھی کی دھلائی کر دی ، ملزم کا سزا کا سامنا

بدھ 26 اکتوبر 2016 09:04

شارجہ:ٹرک ڈرائیور نے پارکنگ کے جھگڑے پر اپنے ساتھی کی دھلائی کر دی ، ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ): 43سالہ ہندوستانی ڈرائیور نے پارکنگ کے مسلےء پر اپنے ہی ایک ساتھی ڈرائیور کو مار ما ر کو لہو لہان کر دیا۔ ملزم کے ساتھی نے عدالت میں بتایا کہ اس کے ساتھی ڈرائیور نے اسے گاڑی پارک کرنے کے مسلے پر مارا ۔ وجہ صرف یہ تھی کہ جہاں میں نے پہلے گاڑی پارک کی تھی ،اس کے ساتھی کے مطابق وہ اس کی گاڑی پارک کرنے کی جگہ تھی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہندوستانی ڈرائیور کا کہناہے کہ اس نے اسے پہلے گالیاں دی تھیں اس کے بعد ہی اس کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی ۔ملزم کا کہناہے کہ اس کوئی ارادہ نہیں تھا کہ وہ اس کو مارے ۔ پراسکیوشن نے میڈیکل رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے اپنے ساتھی کے پیٹ میں پانچ دفعہ زور دار مکے رسید کیے تھے ۔جس کے بعد اسے ہسپتال لے جانا پڑا ۔لیکن ملزم کا کہناتھا کہ میرا اسے مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اس نے پہلے مارا تو میں نے بھی مارا ۔