ابو ظہبی:بس حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کا علاج جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 09:04

ابو ظہبی:بس حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کا علاج جاری

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ): آج صبح بس حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کا علاج جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے ہندوستانی بچوں کی سکول بس کو حادثہ پیش آگیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں سکول پرنسپل کا کہناہے کہ زخمی ہونے والے بچوں کا علاج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سکول پرنسپل نے طا لب علموں کے والدین کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بہت کچھ کر رہے ہیں۔ اس حادثے میں جو بچے زخمی ہوئے تھے ان کے علاج معالجے کیا جا رہاہے ۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ ایک سکول بس حادثے میں 39بچے شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیا ت کی طرف توجہ دینے کا کہا گیاتھا۔ اس واقع میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکاہے ۔