نہتے لوگوں پر دہشت گردوں کا وار بزدلانہ کاروائی ہے جو ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جاری رکھیں گے‘ لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) عبدالقادر بلوچ

بدھ 26 اکتوبر 2016 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سانحے پر دلی دکھ اور افسوس ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے٬ نہتے لوگوں پر دہشت گردوں کا وار بزدلانہ کاروائی ہے جو ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا٬ انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہییں اور ذمہ داروں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جاناچاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی افسوس ناک واقعہ نہ ہو٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا٬ کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے اور دہشت گرد اب آسان اہداف کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :