سانحہ کوئٹہ ٬ ڈیرہ غازیخان کے قبائلی راستوں بالخصوص ڈیرہ کوئٹہ روڈ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 23:24

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ کے پیش نظر ضلع ڈیرہ غازیخان کے قبائلی راستوں بالخصوص ڈیرہ کوئٹہ روڈ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ․ چیک پوسٹوں پر اضافی انتظامات کے علاوہ تمام گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے‘ تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ․ عوام بارڈر ملٹری پولیس / بلوچ لیوی فورس کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات پولیٹیکل اسٹنٹ٬ کمانڈنٹ بی ایم پی / بلوچ لیو ی ڈیرہ غازیخان بابر بشیر نے راکھی گاج اور دیگر چیک پوسٹوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے فورسز کو ہدایت کی کہ بین الصوبائی شاہراہ پر سکیورٹی سخت کر دی جائے ․ فرائض میں غفلت ٬ کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی․ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب کی حدود میں داخل ہونے والی ہر گاڑی اور فرد کو جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے ٬اس سلسلے میںبواٹہ ٬ چتروٹہ اور دیگر حساس چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ․ کمانڈنٹ بابر بشیر نے کہاکہ وہ حساس چیک پوسٹوں کی سکیورٹی کو اچانک چیک کریں گے‘غفلت ظاہر ہونے پر افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :