بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آئندہ نسلوں کا مستقبل بہتر تعلیم سے منسلک ہے٬ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے جامع حکمت عملی ترتیب دیں گے

بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کاپاکستان سکول بحرین کے انتظامی بورڈ کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال

منگل 25 اکتوبر 2016 23:14

مانامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آئندہ نسلوں کا مستقبل بہتر تعلیم سے منسلک ہے٬ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے جامع حکمت عملی ترتیب دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں پاکستان سکول بحرین کے انتظامی بورڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیئرمین سکول٬ پرنسپل اور ممتاز تعلیمی ماہر سید عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سید عابدی نے بیرون ملک پاکستانی سکولوں میں انتظامی اور تعلیمی اصلاحات سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ جاوید ملک نے کہا کہ بحرین اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سکولوں میں بہتر تعلیمی سہولیات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :