لاہور ٬ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ٬ ٹریول ایجنسی کا مالک قتل

منگل 25 اکتوبر 2016 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بتی چوک پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریول ایجنسی کے مالک کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کینال بنک سوسائٹی کا رہائشی کامران ٹریول ایجنسی کا مالک تھا۔

(جاری ہے)

کار میں سوار گھر جارہا تھا کہ بتی چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروںنے اُسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریول ایجنسی کے مالک کامران کی نعش کو قبضہ میں لے کر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :