قائمقام صدر میاں رضا ربانی کی پولیس ٹریننگ سنٹر سریاب روڈ کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قائمقام صدر میاں رضا ربانی نے پولیس ٹریننگ سنٹر سریاب روڈ کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں٬ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف قوم متحد ہے٬ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ملک دشمنوں٬ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر نے قومی سلامتی کے اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔ قومی سلامتی کے اداروں کے افسران و اہلکاران کی قوم کیلئے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قائمقام صدر میاں رضا ربانی نے صوبائی حکومت بلوچستان کو زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی اور زیر تربیت شہید پولیس اہلکاران کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :