Live Updates

عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں٬ بیگم خالدہ منصور

منگل 25 اکتوبر 2016 23:05

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ٬ مسلم لیگ نون کے ورکر اپنے قائد اور اپنی حکومت کو بچانا خوب جانتے ہیں ۔ عمران خان نوجوان نسل کو بے راہ روی اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کے در پے ہیں اور ملک میں عدم استحکام پیدا کر کے تباہی کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں ٬ مسلم لیگ یوتھ ونگ دفاع پاکستان کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے جو ملک دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے٬مگر مہذب معاشروں میں سیاسی احتجاج کا وقت اور تاریخ ایسی رکھی جاتی ہیں کہ لوگوں کو تکلیف نہ ہویا کم سے کم ہو۔

(جاری ہے)

مگر ہمارے ہاں اس کے لئے معیار کچھ اور ہیںجس میں عوام کا راستہ روک کر تنگ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے٬ پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیںجس کے نتیجے میں عوام کے دلوں میں ان کی محبت بڑھ رہی ہے اور ضمنی انتخابات کے کامیاب نتائج پاکستان مسلم لیگ (ن)کی عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :