تصادم اور انتشار کی سیاست کو فرو غ دینے والے غیر ملکی ایجنڈے کو تقویت پہنچانے میں مصروف ہیں ٬ کاشف نواز رندھاوا

منگل 25 اکتوبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ تصادم اور انتشار کی سیاست کو فرو غ دینے والے غیر ملکی ایجنڈے کو تقویت پہنچانے میں مصروف ہیں ۔ اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملک دشمنوں کو خوش کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

عوام ان کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ تحریک انصاف کا منشور ملک میں گالی گلوچ ‘ ناچ گانے اور بربادی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے یوتھ ونگ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ دھرنے پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں۔انہوںنے کہا کہ خیبر سے کراچی تک عوام اس حقیقت سے آگا ہ ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کیلئے کو شاں ہے پاک چین اقتصادی را ہدار ی منصوبہ قومی ترقی وخوشحالی اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہے پاک چین اقتصادی راہدار ی منصوبہ کی افا دیت اور اہمیت سے انڈیاسمیت بعض قوتیں خوفزدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا نام نہاد ورکر کنونشن بری طرح فلاپ ہو گا کیونکہ فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور عمران خان کو یہاں سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔