یکم نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے٬انجمن تاجران کا مطا لبہ

منگل 25 اکتوبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جنرل سیکر ٹری انجمن تاجران ریلوے روڈ آفتاب احمد بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے ‘تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ‘ نیز انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود من مانے کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ‘ انہو ں نے کہاکہ مسافر بسوں اور ویگنوں میں اوور لوڈنگ کی انتہا روز کا معمول بن گئی٬ مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کرناور ٹریفک قوانین کی سرعام دھجیاں بکھیرنا عادت بن چکی ہے ‘انہوں نے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ بسوں ویگنوں میں اوور لوڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کروایا جائے ۔