دہشت گرد تنظیمیںزیرتربیت سرکاری ملازمین پرحملے سے ملازمین میں خوف وہراس پھیلاکر انتشار پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں٬ عبدالرشید چوہان

منگل 25 اکتوبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان اری گیشن پاسبان یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرشیدچوہان نے کوئٹہ میں پولیس سنٹرپردہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیںزیرتربیت سرکاری ملازمین پرحملے سے ملازمین میں خوف وہراس پھیلاکر انتشار پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین محب وطن ہیں اوراپنے پیارے پاکستان کی حفاظت کے لئے ہرطرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کو محدودکردیاہے٬پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے پاکستان کے تحفظ کومستحکم بناہے ٬مگرایسی کاروائیوںسے امن کے قیام کوغیرمستحکم بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جسے سرکاری ملازمین اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ملکرناکام بنادیں گے۔

متعلقہ عنوان :