معروف شاعرہ شازیہ اکبر کے اعزاز میں خوبصورت ادبی تقریب کا انعقاد

منگل 25 اکتوبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام معروف شاعرہ شازیہ اکبر کے اعزاز میں خوبصورت ادبی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر ریاض مجید نے کی جبکہ کوثر علی کوثر٬محمود رضا سید٬منظور ثاقب٬ڈاکٹر حاجرہ طارق٬سردار آصف آرائیں٬ثناء اللہ ظہیر و دیگر شعرا کرام نے شاعرہ شازیہ اکبر کی ادبی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹرطارق جاوید اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔