امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد

منگل 25 اکتوبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ڈی سی او سلمان غنی نے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ای/ بی ایس سی سیپلیمنٹری امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں ضلع میں قائم امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق امتحانی مراکز میں کتب٬ گائیڈز٬ حل شدہ پرچے٬موبائل فونز اور اسلحہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔