اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بھارت کی انتہا پسندی کا نوٹس لیں ٬ چوہدری طارق سبحانی

منگل 25 اکتوبر 2016 22:45

سیالکوٹ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے نہتے عوام پر ظلم کر رہا ہے ٬ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بھارت کی انتہا پسندی کا نوٹس لیں اور بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بند کروائیں ٬ بھارتی حکومت انتہا پسندانہ سوچ ترک کر کے پر امن اور مذاکرات کا راستہ نکالے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر امن ہیں لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے شہید ہونے والے شہریوں کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :