اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے پولیس ٹریننگ سنٹر کو ئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پولیس ٹریننگ سنٹر کو ئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے نہیں بلکہ اسلام دشمنوں سے تعلق ہے اور دہشت گردی ہمارے خلاف ہمارے دشمنوں کی گھناونی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت کو مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔