آصف زرداری کاعذرا فضل پیچوہوکی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 25 اکتوبر 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کی والدہ اور رکن قومی اسمبلی عذرا فضل پیچوہوکی خوشدامن کے انتقال پر گہرے رنج٬ غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی قریبی عزیز کی وفات خاندان کے لئے دکھ کا باعث ہوتی ہے اور خاص طور پر والدہ کی وفات ایک عظیم سانحہ ہوتی ہے۔ سابق صدرنے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :