100سے زائد تاجر تنظیموں اور (ن) لیگ تاجر ونگ نے 2نومبر کا ا حتجاج مستردکردیا٬معاشی ترقی کیخلاف گہری سازش قرار

منگل 25 اکتوبر 2016 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)لاہور کی 100سے زائد تاجر تنظیموں اور (ن) لیگ تاجر ونگ نے 2نومبر کے ا حتجاج کومستردکرتے ہوئے اسکو معاشی ترقی کیخلاف گہری سازش قراردیدیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز آٹھ کلب جی اوآرمیں منعقدہ اجلاس میں سرپرست اعلی مسلم لیگ ن تاجر ونگ پنجاب انجم محمود بٹ٬سیکرٹری جنرل شاہد نذیر٬سینئر نائب صدرلاہور میاں عثمان ٬مختلف مارکیٹوں کے صدور با محمد بشیر٬سید اظہر عباس شاہ٬یونس بیگ٬وقار حسین٬محمد اشفاق٬عتیق الرحمن٬عامر سہیل٬جاوید بٹ٬کابل خان٬بابر اسماعیل٬میاں ریاض٬عامر صدیق چودھری٬ سہیل سرفراز منج٬اعجاز ملک٬جاوید بھٹی٬لیاقت سیٹھی٬حاجی اکرم٬حاجی نعیم خان٬عبدالمغیث٬سید رضا شاہ بخاری٬شوکت بٹ٬سید زاہد حسین بخاری اوریونس خان لالہ سمیت تاجر رہنما ئوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ہے تاجر برادری نے تحریک انصاف کے دونومبر کواسلام آباد بند کرنے کی کال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ناصر سعید نے کہا کہ شہروں کو بند کرنااورافراتفری کا ماحول پیدا کرکے ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کی جارہی ہے جسے تاجر مسترد کرتے ہیں۔