Live Updates

عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں‘ دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ‘ سینیٹر حافظ حمداللہ

منگل 25 اکتوبر 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حا فظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں‘ دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز دونوں قائدین کی ایک دوسرے پر تنقید پر تبصر ہ کرتے ہوئے حافظ احمد اللہ نے کہا کہ عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں٬ دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور خواجہ آصف شہیدوں کے خون پر سیاست چمکا رہے ہیں دہشتگردی کے خلاف ہم نے سینیٹ میں ذمے داریوں سے متعلق آواز اٹھائی اور باربار اٹھائی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات