یاسین ملک سے بھارتی رویے انسانی حقوق کیخلاف ہیں ٬ا قوام متحدہ کو یاسین ملک کا معاملہ اٹھانا چاہیے ٬ جنیوا کنونشن کے تحت یاسین ملک کا کسی اور ملک میں علاج کروایا جائے ٬ اقوام متحدہ اپنی نگرانی میں یاسین ملک کا علاج کرائے

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک سے بھارتی رویے انسانی حقوق کے خلاف ہیں ٬ا قوام متحدہ کو یاسین ملک کا معاملہ اٹھانا چاہیے ٬ جنیوا کنونشن کے تحت یاسین ملک کا کسی اور ملک میں علاج کروایا جائے ٬ اقوام متحدہ اپنی نگرانی میں یاسین ملک کا علاج کرائے ۔

وہ منگل کو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات میں حریت رہنما یاسین ملک کی خیریت دریافت اور ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کااظہار کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ امیدہے پیپلزپارٹی یاسین ملک کے لئے آوازاٹھائے گی ٬یاسین ملک کی حالت نازک ہے ان کو غلط انجیکشن پلان کے تحت لگایا گیا ٬ یاسین ملک کا کسی اور ملک میں علاج کرایا جائے اگر انہیں شفٹ نہ گیا تو پتہ نہیں پھر کب غلط انجیکشنلگادیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لئے احتجاج کرنے پر ان کے اہل خانہ پر لاٹھی چارج کئے گئے ٬ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے ٬ مقبوضہ کشمیر کی تمام حریت قیادت کو رہا کیا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ یت رہنما یاسین ملک سے بھارتی رویے انسانی حقوق کے خلاف ہیں ٬ا قوام متحدہ کو یاسین ملک کا معاملہ اٹھانا چاہیے ٬ جنیوا کنونشن کے تحت یاسین ملک کا کسی اور ملک میں علاج کروایا جائے ٬ اقوام متحدہ اپنی نگرانی میں یاسین ملک کا علاج کرائے۔